’پیپلز پارٹی حالت جنگ میں ہے ‘راجہ پرویزاشرف نے ایسی بات کہہ دی کہ جیالوں کا لہو گرما دیا 

’پیپلز پارٹی حالت جنگ میں ہے ‘راجہ پرویزاشرف نے ایسی بات کہہ دی کہ جیالوں کا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حالت جنگ میں ہے،لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر گھر میں موجود تھی اور ہے ہم سب نے متحد ہو کر ناراض ساتھیوں کو منانا ہے،اس الیکشن نے پاکستانی سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹاؤن شپ لاہور میں این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں الیکشن کے بعد آپ کا شکریہ ادا کرنے آوں گا،پنجاب میں حکومت بنانے کا عہد کر لیا ہے،پانچ دسمبر کو ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہونے دینا،پانچ دسمبر تک ہم نے سونا نہیں،صرف محنت کرنی ہے۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انتہا پسندی کی لہر کے مقابلہ میں ترقی پسند کی لہر کو اٹھانا ہے ،ملک کے اندر نیامتحدہ دینی محاذ(ایم ایم اے) بننے جا رہا ہے لیکن ملک میں ملا ازم کی کوئی گنجائش نہیں، روشن خیالی کا نیا سفر شروع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روشن خیالی کی قوتیں حقیقی تبدیلی کے لیے تیار ہیں،این اے 133 کے الیکشن میں بھرپور جواب دیںگے ،ماحول بناہوا ہے، اس کو مزید گرمائیں گے ،پانچ دسمبر کو پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی ہی فتح ہوگی ،ملک کے مسائل کاحل جئے بھٹو کے نعرے میں ہے،یو ٹرن خان ملک تباہ کر رہا ہے،پیپلز پارٹی کے کارکن روشن خیالی کا نشان ہیں ،اس الیکشن کوجیت کر پیغام دینا ہےکہ روشن خیالی کی قوتیں باہر نکل چکی ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل اجلاس 30 کی بجائے 22 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس 30 کی بجائے 22 مئی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.