پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کی ایک اور مقدمے میں ضمانتیں کنفرم


پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کی ایک اور مقدمے میں ضمانتیں کنفرم

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)   لاہور کی سیشن کورٹ  نے لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی کے ایک اور مقدمے میں پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، یاسر گیلانی، شیخ امتیاز، اکرم عثمان،عندلیب عباس، جمشید چیمہ، حماد اظہر اور اعجاز چودھری  کی جانب سے ایڈووکیٹ برہان معظم  نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، عدالت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرے۔

ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں، ان رہنماؤں کیخلاف لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

 اسمبلی توڑناکوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے شیخ رشید

 اسمبلی توڑناکوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے، شیخ رشید راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *