پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے  شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

شیریں مزاری پر دائر کیے گئے کیسز کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

شیریں مزاری کے خلاف ڈپٹی کمشنر راجن پور کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا ۔

ایف آئی آر کے مطابق شیریں مزاری کے خلاف 11 مارچ 2022 کو شکایت نمبر 1272 درج کی گئی تھی۔

 ایف آئی آر کے مطابق شیریں مزاری پر زمین پر ناجائز قبضے کا الزام ہے۔

 مقدمے کے متن کے مطابق اسٹنٹ کمشنر راجن پور کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی گئی، 8 اپریل کو اسسٹنت کمشنر نے اپنی رپورٹ تیار کی۔

متن میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے رولز مجریہ 2014 کے تحت کرمنل مقدمہ درج کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو کچھ دیر قبل ان کی رہائشگاہ کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام کارکنان کو تھانہ کوہسار کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کابل میں ہیڈ آف مشن پر حملہ ، ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا، دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کابل میں ہیڈ آف مشن پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *