’’پی ٹی آئی کے منحرف اراکین استعفیٰ دینے کیلئے تیار تھے لیکن۔۔‘‘ رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

’’پی ٹی آئی کے منحرف اراکین استعفیٰ دینے کیلئے تیار تھے لیکن۔۔‘‘ رانا …

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ  کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کے لیے نا اہلی کی آئین میں کوئی شق نہیں عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے، آئین میں خود سے کچھ داخل نہیں کر سکتی۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ منحرف ارکان استعفیٰ دینے پر بھی تیار تھے مگر ہم نے انہیں روکا کہ پہلے ووٹ کا استعمال کریں پھر مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ منحرفین نے اس جابر ظالم متکبر اور کرپٹ حکمران کے خلاف عدم اعتماد کیا ہے، ابن الوقت وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن کو چھوڑ کر اقتدار میں بیٹھ جائے یہ لوگ تو اقتدار کو چھوڑ کر آئے ہیں، یہ تو مجاہد لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مثبت بات ہو چکی ہے ،حکومت ووٹنگ کی تاریخ فکس کر دے تو اور لوگ بھی سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

مری نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق ایک کی حالت تشویشناک 

مری ،نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *