پی ٹی اے کا بڑا قدم مری اور گلیات میں فون کال سروس مفت کردی 

پی ٹی اے کا بڑا قدم ، مری اور گلیات میں فون کال سروس مفت کردی 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مری اور گلیات میں موجود سیاحوں کیلئے کال کی سہولت مفت کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بیلنس نہ رکھنے والے وہ موبائل فون صارفین جو اس وقت ان علاقوں میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹرز نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبرز  پرمفت کالز کی سہولت فراہم کردی  ہے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجیعلاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.