لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے رینجرز کی خدمات حاصل ک رلیں ، ترجمان رینجرز کے مطابق پاک رینجرز کے جوان پولنگ سٹیشنوں کے باہر امن و امان بر قرار رکھیں گے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاک رینجرز کے دستے پولنگ کے دن حلقہ میں گشت کریں گے ، پاک رینجرز کے جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں جو 15 ت 17 دسمبر استعمال کر سکیں گے ۔
واضح رہے کہ پی پی 206 خانیوال میں 6 دسمبر کو ضمنی الیکشن منعقد کیا جا رہا ہے ، یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے نشاط احمد خان کےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ اسی ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران خانیوال کے علاقہ لاہور موڑ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں کونسلر شاہد رفیق زخمی ہو گئے تھے ، شاہد رفیق کو پانچ گولیاں لگیں تھیں ۔