پی پی 206 ضمنی الیکشن،  ن لیگ کے رانا سلیم کامیاب، عام انتخابات میں انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کتنے ووٹ لیے تھے؟

پی پی 206 ضمنی الیکشن،  ن لیگ کے رانا سلیم کامیاب، عام انتخابات میں انہوں نے …

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم   47 ہزار  649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا  34 ہزار  30 ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہیں۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے ناراض رکن نشاط احمد خان ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 51 ہزار 353 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ان کی بیوہ  نے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا۔

دوسری جانب ضمنی الیکشن میں فاتح قرار پانے والے مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ عام انتخابات میں وہ 47 ہزار 807 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابخانیوال




Source link

About Daily Multan

Check Also

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.