پی پی 217سے کامیاب امید وار زین قریشی کا پہلا بیان سامنے آگیا

پی پی 217سے کامیاب امید وار زین قریشی کا پہلا بیان سامنے آگیا

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی 217سے تحریک انصاف کے امید وار اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےبیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانیہ کےدفاع کیلئے الیکشن لڑا، مجھے اکثر لوگوں نے کہا تھا الیکشن مت لڑو،یہ الیکشن اب ملک کا فیصلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،ہر کسی کا دل کرتا ہے کہ ترقی کریں۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں یوسف رضا گیلانی کو ہرا کر ایم این اے بنا تھا،اس بار ٹرن آوٹ بہت زیادہ رہا ہے،اس الیکشن میں خواتین اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میرا مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

پی پی 217 کے مکمل 124 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے 46963 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم 40104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابملتان

window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));


Source link

About Daily Multan

Check Also

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مزید 2 سے 3 ایم پی ایز استعفے دینے والے ہیں شاہ محمود قریشی

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مزید 2 سے 3 ایم پی ایز استعفے دینے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.