پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت کا بیانیہ دوسرے سے مخالف ہے عثمان بزدار

پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت کا بیانیہ دوسرے سے مخالف ہے ، عثمان بزدار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت کا بیانیہ دوسرے سے مخالف ہے ۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن والے فلاح و بہبود نہیں بلکہ مفاد پرستی کے ایجنڈے پر چل ر ہے ہیں،ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم انتشار کاشکار ہے،آج کراچی میں بھی پی ڈی ایم کا شو فلاپ رہے گا،ایک جماعت کا بیانیہ دوسری جماعت کے ساتھ نہیں ملتا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں، پی ڈی ایم والے صرف بیان بازی کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے حوالے سے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ   دین اسلام انسانوں سے محبت اور صلہ رحمی کی تلقین کرتا ہے، اللہ تعالیٰ انسانوں کی خدمت اور بھلائی کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے،  مفادات اور لالچ سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت اور بھلائی میں عظمت ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صلہ رحمی اور حسن سلوک معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہے، خلق خدا کو اپنی ذات پر ترجیح دینا اصل انسانیت ہے، تحریک انصاف کی حکومت صلہ رحمی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، غریب لوگوں کیلئے پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے، غریب اور کمزور لوگوں کی مدد کرنا ہی صلہ رحمی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  انسانوں سے محبت اور صلہ رحمی و حسن سلوک سے زندگی میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں، ہمیں آج ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنی ذات پر خلق خدا کو ترجیح دیتے ہیں، آج ہمیں شفقت، شائستگی اور کائنڈنیس کو اپنی زندگیوں کا مقصدبنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں الفاظ،  حامد میر، سلیم صافی اور غریدہ فاروقی کی سابق وزیر اعظم پر کڑی تنقید

عمران خان کے ملتان جلسے میں مریم نواز کے بارے میں الفاظ،  حامد میر، سلیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published.