چائے کی پتی چرانے کے الزام میں خواتین کو دوپٹے سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا گیا


پنجاب کے شہر بہاولنگر میں چائے کی پتی چرانے کے الزام میں خواتین کو دوپٹے سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔

بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے بازار میں خواتین پر مبینہ چوری کے الزام میں دکانداروں نے انہیں دوپٹے سے باندھا اور بازار میں گھسیٹا۔

لیڈیز پولیس کی عدم موجودگی میں خواتین کو پیدل تھانے لیجایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر چائے کی پتی کا پیکٹ چوری کرنے کا الزام ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد واقعے کا پتا چلا، معاملے کی  تفتیش کررہے ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کوئٹہ پہنچ گئے

فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار جسٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *