لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ تاحال نہ بجھائی جا سکی ،تیسری منزل پر لگنے والی آگ نے کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں ضائع ہو گئیں
نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آگ ہسپتال کی تیسری منزل پر میڈیسن سٹور میں لگی جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں تباہ ہو چکی ہیں ،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث صبح ساڑھے 5بجے لگی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق آگ کو پہلے چھوٹی فائر ٹینڈر گاڑیوں کی مدد سے بجھانے کی کوشش کی جاتی رہی جو کہ کامیاب نہ ہو سکیں اب بڑی گاڑی کو طلب کیا گیا ہے جس کو ہسپتال میں داخل کرنے کیلئے مین گیٹ کو کاٹا جا رہاہے جیسے ہی بڑی فائر ٹینڈر گاڑی داخل ہو گی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔