چلڈرن ہسپتال کی جانب سے مردہ قرار دی گئی بچی غسل کے دوران زندہ ہوگئی

چلڈرن ہسپتال کی جانب سے مردہ قرار دی گئی بچی غسل کے دوران زندہ ہوگئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپتال لاہور سے مردہ قرار دی گئی 4 سال کی بچی زندہ نکلی۔جیو نیوزکے مطابق 4 سالہ بچی میرب کو گردوں اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے گھر والوں کو بچی کے انتقال کی خبر دی جس کے بعد وہ بچی کو لے کر فیصل آباد اپنے گھر آگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے تدفین سے قبل غسل کے دوران بچی کی نبض چلتی محسوس کی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو طبی امداد فراہم کی اور بچی کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔بچی کو چلڈرن ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال یہ بات سامنے نہیں آئی کہ بچی کا زندہ ہونا کوئی معجزہ ہے یا پھر چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مردہ قرار دےد یا تھا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.