چوری کی واردات کا ڈراپ سین،ملزم نے جرم چھپانے کے لیے دفتر کو آگ لگادی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا

چوری کی واردات کا ڈراپ سین،ملزم نے جرم چھپانے کے لیے دفتر کو آگ لگادی، سی سی …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راوی روڈ کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری  کے دفتر میں آگ لگنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایس پی سٹی رضوان طارق کے مطابق چوری کی واردات کر کے آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔چند روز قبل فاروق نامی شہری کے دفتر کو آگ لگ گئی جس سے دفتر میں موجود سامان جل کر  خاکستر کر  ہوگیا۔تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔ملزم نے دفتر سے چوری کی اور آگ لگا دی۔ملزم جاوید عرف ملک نے دفتر سے چھ  لاکھ کے قریب نقد رقم دو لاکھ سے زائد مالیت کے پرائز بانڈ اور چھ  لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کاغذات چوری کر لیے۔ملزم نے جاتے ہوئے دفتر کو آگ لگا دی تاکہ نشان مٹ جائے۔ایس ایچ او راوی روڈ اور ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کوگرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رقم پرائز بانڈ اور دیگر کاغذات سمیت دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ملزم جتنا بھی شاتر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ایس پی سٹی نے ورادات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او راوی روڈ اور انکی  ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ریڈیو پاکستان لاہور کے میزبان سلیم زبیری کو آؤٹ سٹینڈنگ کیٹگری  کا حامل فن کار قرار دے دیا گیا

ریڈیو پاکستان لاہور کے میزبان سلیم زبیری کو آؤٹ سٹینڈنگ کیٹگری  کا حامل فن … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.