چوہدری شجاعت کا نواز شریف سے رابطہ دعوت دے دی

چوہدری شجاعت کا نواز شریف سے رابطہ، دعوت دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق وزیراعظم  و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک  رابطہ ہوا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری شجاعت کو ملاقات کی دعوت دی۔

جیو نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت نے نوازشریف کو فون کرکے ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے چوہدری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور پھر بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والا گروہ بے نقاب، ملزم گرفتار

خواتین کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیو بنانے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.