چکن کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ، قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں طلب میں اضافہ ہے :صدر پنجاب پولٹری صدر ایسو سی ایشن

چکن کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ، قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سندھ …

  

لاہور (دیبا مرزا سے)چکن کی قیمتوں کی اونچی اڑان کو قا بو نہ کیا جا سکا لاہور بھر میں مختلف مقا ما ت پر چکن کے ریٹ بھی مختلف ہی نظر آئے دکا ندا ر عید کے بعدبھی گا ہکو ں سے من ما نے ریٹ وصول کر تے رہے ۔تفضیلا ت کے مطا بق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے رپورٹ کے مطابق رمضان کے بعد عید کے تینوں دن سے اب تک مرغی کی قیمت میں تقریبا 63 روپے فی کلو تک اضافہ دیکھنے میں آیا اور آج برائلر گوشت کی قیمت 418 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 288 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ شہر میں مختلف مقا ما ت پر برا ئلر کے ریٹ بھی مختلف ہی نظر آئے ہیں آج تک بھی قیمت کو مستحکم نہیں کیا جا سکا ہے پو ش ایر یاز میں بعض مقا مات پر تو600روپے تک بھی گو شت بیچا جا رہا ہے اس حوالے سے صدر پنجاب پولٹری صدر ایسو سی ایشن لاہور میاں طارق جاوید کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی چکن کی طلب میں اضافہ ہے جس کے باعث مرغی کی سپلائی پنجاب سے کی جارہی تھی اور لاہور میں مرغی کی قلت ہوئی اور دکاندار من چاہے ریٹس پر چکن بیچتے رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ 1 ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب عید سے قبل مٹن اور بیف کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔مٹن کی سرکاری قیمت 1200روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں مٹن 1800روپے میں فروخت ، بیف بھی 600 روپے کی بجائے 750 سے900 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے اس کی قیمت پر بھی قا بو نہیں پا یا جا سکا ہے سرکاری ریٹ کے مطابق مٹن کی فی کلو قمیت 1200روپے مقرر کی گئی مگر بازار میں بکرے کا گوشت 1800روپے کلو بکتا رہا جبکہ بیف بھی 600کی بجائے 750سے 900روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا قصابوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ قیمت 1200روپے میں بکرے کے نام پر بھیڑ اور بکریوں کا گوشت بیچا جا رہا ہے قصابوں کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند بکرے کا گوشت 1800روپے سے کم میں فروخت کرنا ناممکن ہے ہم اپنی خرید میں منا فع رکھ کر ہی بیچیں گے تو تب ہی اپنی روزی روٹی کما سکیں گے ۔۔۔۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *