چیف جسٹس لاہور ہائکورٹ کا طالبہ کے اغوا کا نوٹس آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی 


چیف جسٹس لاہور ہائکورٹ کا طالبہ کے اغوا کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے  دسویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کا نوٹس لے لیا ہے ، آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ طالبہ کو بازیاب کرایا جائے ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ طالبہ کو ہر صورت بازیاب کروایا جائے اور شام 6 بجے تک رپور ٹ پیش کریں ۔

واضح رہے کہ شاد باغ میں دسویں جماعت کی طالبہ کو 4افراد نے بھائی کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا جس کی سی سی ٹی ویڈیو بھی سامنے آیا تھا ، طالبہ کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ امتحان دے کر بھائی کیساتھ گھر جار رہی تھی ۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.