ڈوین جانسن اور گائے کی ویڈیو کیوں وائرل ہورہی ہے؟

فائل فوٹو

ہالی ووڈ اداکار اور سابق مشہور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) اور ایک گائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 نومبر کو سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے ڈوین جانسن اور ایک گائے کی آنکھ اوپر کرنے کے انداز میں مماثلت کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ ہالی ووڈ اداکار تک بھی پہنچ گئی اور انہوں نے اس پر جواب بھی دیا ہے۔

ڈوین جانسن نے ٹوئٹر پر ویڈیو سے متعلق لکھا کہ ٹھیک ہے، میں اپنی گائے دوست سے یہ توقع نہیں کر رہا تھا۔

ہالی ووڈ اداکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ہنسنے اور تالیاں بجانے کے ایموجیز بھی استعما ل کیے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سوشل میڈیا یا پیسوں کا درخت؟ بھارتی ستارے ایک پوسٹ کے کروڑوں روپے لینے لگے

کولاج فوٹو: فائل بھارتی سلیبریٹیز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے اثر و رسوخ کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *