ڈپٹی کمشنر آفس کے نومنتخب ایپکا عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
ملتان(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر آفس کے نومنتخب ایپکا عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ایپکا صدر قیصر عباس خان و عہدیداروں سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران و ملازمین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری اداروں سے بہت توقعات وابستہ ہیں، شہریوں کو ریلیف دیکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کو سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے،اپیکا کے نومنتخب عہدیداروں سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔
طاہر وٹو کا کہنا تھاکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر صدر ایپکا قیصر عباس نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا، ایپکا یونین عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
مزید :
علاقائی –پنجاب –ملتان –
window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));
Source link