ڈی ایم او لوئر دیر نے عمران خان پر جرمانہ کر دیا

فوٹو: سوشل میڈیا

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللّٰہ نے وزیر اعظم عمران خان پر جرمانہ کر دیا۔

وزیراعظم کو بائیس مارچ تک پچاس ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے، یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان، گورنر شاہ فرمان، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکا تھا، الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ویب سے متنازع مواد ہٹانے کیلئے وزارتِ مذہبی امور کو 30 دن کی مہلت

—فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ویب سے متنازع مذہبی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *