کارتک آریان کو ایئر پورٹ پر گلاب کے پھول کس نے دیے؟

کارتک آریان، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کا گوا سے ممبئی واپسی پر گلا ب کے خوبصورت پھولوں سے استقبال کیا گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر کارتک آریان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ ممبئی ایئرپورٹ پر دو خواتین مداح ان کا پیچھا کررہی ہیں۔

ان خواتین نے ہاتھوں میں خوبصورت گلاب کے پھول بھی تھامے ہوئے ہیں اور وہ دونوں ایک ایک پھول اداکار کو پیش کرتی ہیں۔

جس پر کارتک آریان خوش ہوکر اپنی دونوں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دونوں سے پھول وصول کرلیتے ہیں۔

پاپا رازی فوٹو گرافرز جنہوں نے ایئرپورٹ سے اس دلچسپ منظر کو کیمرے مین قید کیا، ویڈیو کے پس منظر میں ان میں سے ایک فوٹو گرافر کو ہنستے ہوئے اور  یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ’اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جاؤ اور کارتک کو مناسب انداز میں پرپوز کرو‘۔

جس پر ان خواتین مداحوں نے یہ کہتے ہوئے کہ’آج اس کی ساگرہ ہے‘، پورا گلدستہ ہی کارتک آریان کو پیش کردیا۔

جو کہ کارتک آریان نے لینے سے انکار کردیا اور مسکرا کر آگے چل دیے۔

 خیال رہے کہ اداکار کارتک آریان اکثر ہی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ مرکز بنے رہتے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

راحت فتح علی خان نے 11 سال بعد بھارت میں گرفتاری کی وجہ بتادی

راحت فتح علی خان، فائل فوٹو پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار راحت فتح علی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *