کافی ود کرن واپس نہیں آرہا، کرن جوہر کا اعلان


نئے سیزن کی قیاس آرائیوں کے باوجود کرن جوہر نے اعلان کیا ہے کہ ’کافی ود کرن‘ چھوٹی اسکرین پر واپس نہیں آرہا۔

کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ میں کہا ہے کہ چھ سال سے یہ شو اور ناظرین میری زندگی کا اہم حصہ رہے ہیں لیکن اب اسے الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔

کرن جوہر کا اپنے نوٹ میں کہنا ہے کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اعلان کررہا ہوں کہ کافی ود کرن واپس نہیں آرہا۔

کرن جوہر کے اس اعلان نے ان کے کئی مداحوں کو مایوس کردیا ہے، آرٹسٹ راجہ کماری نے اسے ’ایک دور کا اختتام‘ قرار دیا ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تحریر کیا کہ مجھے بتاؤ یہ ایک مذاق ہے!!

حالیہ دنوں میں ایسی بھی اطلاعات تھیں کہ کرن جوہر ساتویں سیزن کی تیاری کررہے ہیں اور مہمانوں کی فہرست میں اکشے کمار، ورون دھون، کیارا ایڈوانی، انیل کپور، نیتو سنگھ، سدھارت ملہوترا اور کترینہ کیف کے نام سامنے آئے تھے۔

نوبیاہتا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ساتویں سیزن میں بطور پہلے مہمان شرکت بھی متوقع تھی، لیکن کرن جوہر کے اس اعلان نے ان تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔

کافی ود کرن کے 6 کامیاب سیزنز میں بہت سی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں بیشتر کا تعلق شوبز سے تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُشنا شاہ کیلئے ترانہ گانا کیوں مشکل ہے؟

اُشنا شاہ— فائل فوٹو معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستان میں مسائل گنوا کر کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *