کالعدم تحریک طالبان اب بھی افغانستان میں موجود لیکن پہلے جیسا نقصان نہیں پہنچا سکتی ، مشیر قومی سلامتی کا تازہ بیان سامنے آگیا

کالعدم تحریک طالبان اب بھی افغانستان میں موجود لیکن پہلے جیسا نقصان نہیں …

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان افغانستان میں رہ کر پہلے جیسا نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے, کالعدم  تحریک طالبان اب بھی افغانستان میں موجود ہے لیکن پاکستان افعانستان کے ساتھ تجارت میں بہتری کا خواہاں ہے۔

  گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ باڑ کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں گے جبکہ ہماری خواہش ہے کہ پڑوسی ملک میں بھی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسا منصوبہ شروع ہوناچا ہیے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی سلامتی پالیسی پر مثبت تنقید کی جاسکتی ہے لیکن اس پر سیاست نہ کی جائے کیونکہ پالیسی کی روح کو کوئی بھی حکومت تبدیل نہیں کرسکتی۔

وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی امور نےکہا کہ کسی بھی حکومت کی جانب سے اس پالیسی پر نظر ثانی کی گنجائش موجود ہے لیکن قومی سلامتی پالیسی متفقہ پالیسی ہے،  پارلیمانی کمیٹی نے ہمیں بلایا مگر سب حاضر نہیں تھے لیکن کمیٹی جب بھی بلائے گی ہم بریفنگ کے لیے تیار ہیں، قومی سلامتی پالیسی تمام سٹیک ہولڈر کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے   کہا کہ سی پیک پر کام جاری ہے، پاکستان کا اگر جی ایس پی پلس کا درجہ ختم ہوجائے تو ہماری ایکسپورٹ آدھی رہ جائے، غیر ملکوں کو سرمایہ کاری کے لیے شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت اب بھی اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے، کشمیر اہم مسئلہ ہے اسے نطر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.