کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات حکومتی سطح پر ہورہے ہیں، مریم اورنگزیب


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے 2021 میں مذاکرات شروع ہوئے، کالعدم تحریک طالبان سے یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہورہے ہیں۔

 اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے، مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیر مقدم کرتے ہیں، مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی، منظوری پارلیمان اورحکومت دے گی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *