کانسٹیبل کی بچوں کے ساتھ بدفعلی کا معاملہ سامنے لانے والے صحافی پر قاتلانہ حملہ

کانسٹیبل کی بچوں کے ساتھ بدفعلی کا معاملہ سامنے لانے والے صحافی پر قاتلانہ …

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پولیس کانسٹیبل کی بچوں کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کا معاملہ بے نقاب کرنے والے صحافی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

صحافی زاہد ہانس نے کچھ روز پہلے تھانہ ٹھینگی میں تعینات کانسٹیبل دانیال کی بچوں کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کے معاملے پر آواز اٹھائی جس پر اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس واقعے کو سامنے لانے کے بعد آج صحافی زاہد ہانس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ صحافی کو علاج کیلئے وہاڑی کے ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وہاڑی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ صدر وہاڑی زاہد ہانس کے پاس موجود ہے ۔ صحافی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابوہاڑی




Source link

About Daily Multan

Check Also

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی آئل ٹینکر کو بڑے حادثے سے بچالیا

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، آئل ٹینکر کو بڑے حادثے سے بچالیا    لاہور (ڈیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.