’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے اس بچے کی حالیہ تصاویر دیکھ کر سب حیران


بالی ووڈ کی شہرۂ آفاق فلم کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے والے اداکار کی حالیہ تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کِرش کا کردار نبھا کر بالی ووڈ میں مشہور ہونے والا یہ اداکار جبران خان اب 28 برس کا ہوچکا ہے۔

جبران خان ایک کامیاب اداکار بننے کی کوشش میں ہیں، جبران خان اچھے کرداروں کے لیے آڈیشن دے رہے ہیں۔

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کبھی خوشی کبھی غم 14 دسمبر 2001 کو ریلیز کی گئی تھی اور اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول ، کرینہ کپور، ہریتھک روشن اور جایا بچن نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔

اس سے قبل ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ کی ریلیز کے 20 سال مکمل ہونے پر  کِرش کا کردار ادا کرنے والے جبران خان نے ایک خصوصی انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں وہ ٹی وی اسکرین کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے ہی ڈائیلاگز پر لپ سنکنگ کرتے نظر آئے۔

جبران خان کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے،




Source link

About Daily Multan

Check Also

پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا

فائل فوٹو پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا، انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *