کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے


گزشتہ ماہ شادی کرنے والی بالی ووڈ جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف  اپنی پہلی آن اسکرین پرفارمنس کی تیاری کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ میں کترینہ کے ساتھ وکی کو بھی کاسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جی لے ذرا کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ  ’جی لے ذرا‘ رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب شائقین ایک باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں کہ کترینہ اور وکی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

 دونوں کو پہلی بار سلور اسکرین پر  دیکھنے کے لیے شائقین  بہت پرجوش ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

علی ظفر نے امریکا میں جشن آزادی کیسے منایا؟

علی ظفر، فوٹو انسٹاگرام  عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے پاکستان کی آزادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.