کراچی، سہراب گوٹھ میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار


کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسماعیل نامی شخص کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بھی جاری ہیں۔ جہانگیر روڈ پر دودھ کی دکان میں ڈکیتی کے دوران ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے جبکہ بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

علاوہ ازیں کراچی ایئر پورٹ پر مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا گیا جو کہ اس نے جوتوں میں چھپا رکھا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور میں تیز بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری

لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش جبکہ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *