کراچی، مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری


کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی کاز وے پر ٹریفک کی روانی پانچویں روز بھی تعطل کا شکار ہے۔

اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ موجود ہے۔

سول اسپتال برنس وارڈ کے قریب سے بارش کا پانی مکمل صاف نہ کیا جاسکا۔ سول اسپتال آنے والے راستوں پر بھی پانی موجود ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی آفس کے سامنے اور لائٹ ہاؤس کے قریب بھی پانی ہی پانی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران کی لیک آڈیو کا فارنزک آڈٹ کروانے جا رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰه

فائل فوٹو وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰه کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اعظم خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.