لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی مداحوں سے ٹوئٹر پر دلچسپ چِٹ چیٹ سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے۔
مریم نواز مختلف شہروں میں آئے دن جلسے کر رہی ہیں، اس دوران انہوں نے عوامی لیڈر ہونے کا بھی متعدد بار ثبوت دیا ہے۔حال ہی میں مریم نواز لاہور کی جانب گامزن تھیں، اُن کا چکری کے مقام سے گزر ہوا، اس دوران انہوں نے رستے میں رُک کر چائے اور کیک لیے۔
یہ مناظر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیے جس پر اُن کی ایک مداح کا کہنا تھا کہ ’کراچی تو آپ نے آنا نہیں ورنہ آپ کو چائے اور سموسے کھلاتی۔‘
کراچی تو آپ نے آنا نہی ورنہ آپ کو چائے اور سموسے کھلاتی https://t.co/CJVKsOZDmw
— عمر رسیدہ مس (@Miss3zero1) June 2, 2022
اس پر مریم نواز نے اپنی مداح سے ’وعدہ‘ مانگ لیا جس پر مداح یو ٹرن لیتے ہوئے ’میں ہوں ہی نہیں اس دنیا کی‘ کہہ کر پتلی گلی سے نکل گئی۔
وعدہ ؟ https://t.co/MO8Qcgga1K
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 2, 2022
اس یو ٹرن پر مریم نواز کو ایک ٹوئٹر صارف نے ٹیگ کیا اور کہا کہ ’ یہ دیکھ لیں آپ کی مداح نے اپنی بات سے یوٹرن لے لیا ہے۔‘
اے ویخ لئو مس نے یوٹرن لے لیا جے@MaryamNSharif https://t.co/dNmdlu9cM6
— عوام بنام سرکار (@lawliga) June 2, 2022
جس پر مریم نواز نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں رونے والے ایموجیز بنا کر سب کو ہنسنے اور داد دینے پر مجبور کر دیا۔
???????????? https://t.co/a2AcZTzhg0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 2, 2022
واضح رہے کہ آج کل مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے فالوورز کے ساتھ چیٹنگ کرتی نظر آتی ہیں۔