جعلی ویزے پر پولینڈ جانے کے خواہشمند ہری پور کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کارروائی کی گئی، اس دوران جعلی ویزے کا استعمال کرتے ہوئے پولینڈ جانے کے خواہشمند مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق تنویر احمد نامی ملزم غیرملکی ایئر لائن کے ذریعے دوحہ کے راستے پولینڈ جا رہا تھا، دوران امیگریشن افسر نے ملزم کے پاسپورٹ پر موجود پولینڈ کے جعلی ویزے کا سراغ لگایا۔
اے ایس آئی ہدایت اللّٰہ کی جانب سے گزشتہ ماہ جعلی سفری دستاویزات کے متعدد کیسز کا سراغ لگایا گیا ہے۔
شفٹ انچارج انسپیکٹر اعجاز احمد نے مسافر کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کردیا ہے۔