کراچی: بابر غوری وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے زیرِ حراست

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خود ساختہ جلا وطن رہنماء اور سابق صوبائی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کو کئی سال بعد وطن واپس لوٹتے ہی کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق بابر غوری گزشتہ ایک ماہ سے دبئی میں مقیم تھے۔ انہوں نے ایک ہفتہ قبل بھی پاکستان واپس آنے کے لیے ہوائی ٹکٹ خریدے تھے مگر اچانک وطن واپسی ملتوی کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق بابر خان غوری 4 جولائی کی رات پونے 10 بجے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 602 سے کراچی پہنچے۔

امیگریشن کے مراحل طے کر کے وہ جونہی ایئرپورٹ سے باہر آئے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی: بابر غوری وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے زیرِ حراست

جنگ کو موصول ہونے والی تصویر میں بابر غوری ایئرپورٹ کے باہر بعض سادہ لباس افراد اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق انہیں اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

چیرٹی دینے والوں کو پتا نہیں تھا کہ پیسہ پی ٹی آئی کو ملا، سائمن کلارک

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق خبر دینے والے فائنشل ٹائمز کے صحافی سائمن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.