کراچی: سافٹ ویئر ہاؤس میں شوقیہ رکھے کچھوے زخمی اور بیمار ہوگئے

کراچی کے ایک سافٹ ویئر ہاؤس میں شوقیہ رکھے کچھوے زخمی اور بیمار ہوگئے، محکمہ جنگلی حیات کل کچھوؤں کو تحویل میں لے گا، صحتیاب ہونے کے بعد دریائے سندھ میں چھوڑا جائیگا۔

انچارج مرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ محکمہ جنگلی حیات اشفاق میمن کے مطابق کچھوؤں کی بیماری کی اطلاع پر محکمہ جنگلی حیات نے سوفٹ ویئر ہاؤس سے رابطہ کیا ہے۔

سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک نے کچھوؤں کو شوقیہ تالاب میں رکھا ہوا تھا، میٹھے پانی کے کچھوؤں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور مناسب غذا نہ دیے جانے پر کچھوے بیمار اور زخمی ہوئے، کمپنی کی ایک ملازمہ نے ایک کچھوے کو ڈاکٹر کو دکھایا۔

ڈاکٹر کے مطابق ایک کچھوا ہائبرنیشن میں ہے دونوں کچھوؤں کو کل محکمہ جنگلی حیات اپنی تحویل میں لے گا، کچھوؤں کو صحتیابی کے بعد دریائے سندھ میں آزاد کیا جائے گا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہم نے بطور ریاست طالبان کے اقتدار پر جشن منایا، محسن داوڑ

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ ہم نے بطور ریاست افغان طالبان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *