کراچی سے اغوا کی گئی لڑکی لاہور سے بازیاب، ملزم گرفتار


کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے کراچی سے اغوا کی گئی لڑکی کو لاہور کے علاقے غازی آباد سے بازیاب کرالیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کے مطابق لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس سے مغویہ کے زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر کراچی میں درج تھا، لڑکی سے والد کی ملاقات ہوئی تو دونوں آبدیدہ ہوگئے۔

عاصم افتخار نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزم علی کا سوشل میڈیا کے ذریعے طالبہ سے رابطہ ہوا تھا۔

ایس پی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم اور لڑکی سفری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کیے گئے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *