کراچی سے لاپتا 14 سالہ دعا کی تلاش میں پولیس کے سانگھڑ میں چھاپے


کراچی کے علاقے شاہ فیصل سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کی تلاش میں پولیس کے سانگھڑ میں چھاپے مارے، تاہم بازیاب ہونے والی لڑکی کوئی اور نکلی۔

پولیس نے شرارت میں تاوان کی فون کالز کرنے والے بعض افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ دعا کو گھر سے غائب ہوئے چھ روز گزر چکے ہیں۔ پولیس نے مختلف پہلووں سے تفتیش کے بعد جلد کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

14 سالہ دعا کو لاپتا ہوئے چھ دن گزرچکے ہیں۔ دعا کی گمشدگی کے دوران اس کے اہل خانہ کو مختلف تاوان کی کالیں موصول ہوئی، پولیس کی جانب سے پیغامات بھیجنے والوں کو حراست میں لیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ملزمان نے تاوان کے لیے میسج شرارت کی غرض سے کیے تھے۔

اس کے علاوہ تفتیشی کاروں کو سی سی ٹی وی کی تلاش کے دوران رات کے وقت کی فوٹیج ملی ہے جس میں ایک کم عمر لڑکی کو سڑک پر چلتے اور پھر پک اپ وین میں سوار ہو کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم دعا کے اہل خانہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ دعا دن کے وقت غائب ہوئی جبکہ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے۔

 دوسری جانب تفتیشی حکام نے ضلع سانگھڑ میں کراچی سے پہنچنے والی کم عمر لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارے، چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک کم عمر لڑکی تو بازیاب ہوئی تاہم وہ دعا نہیں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے امید ہے جلد کامیابی ملے گی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

فواد چوہدری ناسور ہے، پی ٹی آئی کارکنان

فوٹو: گریب/جیو نیوزجہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے گرفتار رہنما فواد چوہدری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *