کراچی: شارع فیصل پر ٹرک الٹ گیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

کراچی کی شارعِ فیصل پر تیز رفتار ٹرک الٹ گیا

کراچی کی شارعِ فیصل پر ایک تیز رفتار ٹرک الٹ گیا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع تو نہیں ملی تاہم ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ شارعِ فیصل پر کارساز سے صدر کی طرف جانے والے ٹریک پر بلوچ کالونی پل کے قریب پیش آیا۔

ٹرک الٹ جانے سے شارعِ فیصل کے 2 ٹریکس پر ٹریفک معطل ہو گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کرین اور امدادی رضا کاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے ٹرک کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

گاڑیاں حادثے کے مقام کے قریب سے گزر رہی تھیں جس کی وجہ سے بلوچ کالونی سے کارساز تک ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ٹرک سڑک سے ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک کی روانی شارع فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بحال ہو گئی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہباز گِل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گِل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی حکومتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.