کراچی: شہریوں کے تشدد کا شکار دوسرا ڈاکو بھی ہلاک

فائل فوٹو

کراچی میں ضلع وسطی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15اے میں گزشتہ روز عوام کے تشدد کا شکار دوسرا زخمی ڈاکو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق تشدد کے شکار زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑے تھے اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس نے ہلاک ہوئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کیلئے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آج کراچی میں ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ آج نشتر پارک کراچی میں ہوگا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *