کراچی: عید کے دو دن درجنوں ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق، 100 زخمی


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید کے دو دن درجنوں ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شہر قائد میں کہیں موٹر سائیکل سواروں نے جان لیوا کرتب دِکھائے، کہیں رکشا ڈرائیور ٹریفک قوانین کو خاطر میں نہ لائے اور کہیں تیز رفتار مسافر بسیں اُلٹ گئیں۔

مرکزی شاہراہوں پر موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کے خوفناک کرتب، رکشا ڈرائیورز کی آ بیل مجھے مار والی ڈرائیونگ اور ویگنوں اور بسوں کی اندھی رفتار کے باعث عید کے دو دِنوں کے دوران درجنوں حادثات ہوئے جن میں ایک بچے سمیت 14 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے۔

 عید پر موٹر سائیکلوں کے جان لیوا حادثات کی بات کریں تو یہ ماڑی پور، پہلوان گوٹھ، جیل چورنگی، یونیورسٹی روڈ ،لیاقت آباد ،اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ، ناردرن بائی پاس، کٹی پہاڑی اور دیگر علاقوں میں ہوئے جن میں 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

 پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ ڈیفنس فیز 8 خیابان اقبال میں ٹریفک حادثے میں ایک مرد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوئی۔

کٹی پہاڑی پر ٹریفک حادثے میں 2 ، بلدیہ ٹاون میں ایک جبکہ حب چوکی حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ شارع فیصل گورا قبرستان اور مواچھ گوٹھ میں مسافر بسیں اُلٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید کا حراست کے دوران بھی دبنگ انداز برقرار

فوٹو، اسکرین گریب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے کئی گھنٹے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *