کراچی: مکان سے مدفون اسلحے کی برآمدگی، 3 افراد پر مقدمہ درج

کراچی کے علاقے بھیم پورہ کے مکان سے بڑی مقدار میں مدفون اسلحہ برآمد ہوا ہے

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں بھیم پورہ کے مکان سے بڑی مقدار میں مدفون اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ نیپیئر تھانے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں مختلف اوقات میں پگڑی پر رہنے والے 3 مالکان کو نامزد کیا گیا ہے۔

نیپیئر تھانے کے ایس ایچ او ظفر اقبال کے مطابق نیپیئر تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 11/22 میں سپر مارکیٹ کے ایس ایچ او محمد ریاض مدعی ہیں۔

مقدمہ دفعہ 24 سندھ رینجرز ایکٹ 2013ء اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 66 ریوالور، اسٹین گن کی 183 بیرلز، اینٹی ایئر کرافٹ گن کی 16 بیرلز کے علاوہ دیگر اسلحہ شامل ہے۔

کافی عرصہ پہلے یہ مکان سلیم نامی شخص نے پگڑی پر لے رکھا تھا، بعد میں اسے محمد شفیق نامی شخص کو فروخت کیا گیا۔

ایف آئی آر میں سلیم میمن، محمد شفیق اور محمد فاروق نامزد ملزمان ہیں۔

نیپیئر پولیس کے مطابق مقدمے کے تحت کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، اس واقعے کے مزید کرداروں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

عامر لیاقت کا پوسٹمارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا

—فائل فوٹو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت …

Leave a Reply

Your email address will not be published.