کراچی: ٹریلر کی وین کو ٹکر،12 افراد زخمی

کراچی کی بولٹن مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی وین کو ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا

کراچی کی بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک ٹریلر نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور مردوں کے علاوہ 4 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

متاثرہ افراد نے بتایا ہے کہ وہ لیاری میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وین کے ذریعے واپس ابراہیم حیدری جا رہے تھے کہ نیو چالی سگنل کے قریب پیچھے سے ٹریلر نے ٹکر مار دی۔

متاثرہ افراد نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹریلر میں سوار افراد حادثے کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے تمام 12 زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، ایمنڈ کی میڈیا ورکرز پر تشدد کی مذمت

لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام …

Leave a Reply

Your email address will not be published.