کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب جھگڑے میں دوہرے قتل کے 6 ملزمان گرفتار


ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے فریئر میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب دوہرے قتل میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ رائے اعجاز احمد کے مطابق واقعہ 8 اپریل 2022 کو فریئر تھانے کی حدود میں واقعے پیرا ڈائز ریزیڈنسی میں پیش آیا تھا، جھگڑے کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ 

ایس ایچ او فریئر نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور فریئر پولیس نے کامیاب پولیس کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شدگان میں محمد خان، ارشد خان، یاسین، ثناء اللّٰہ، امجد خان اور اکبر علی شامل ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں جن میں چھریاں، چاقو اور لوہے کے راڈ وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان سےمزید تفتیش کے لئے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سوات میں کالعدم تنظیم کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.