کرن جوہر نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کرانے کا کریڈٹ لے لیا

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی معروف فلم ساز، کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی سے قبل اُنہوں نے وکی کوشل کو فون کال کی تھی۔

کرن جوہر کا مشہور زمانہ شو ’کافی وِد کرن‘ کا ساتواں سیزن شروع ہو چکا ہے، اس سیزن کے گزشتہ شو میں اداکار وکی کوشل اور سدھارتھ ملہوترا نے بطور مہمان شرکت کی ۔

 کرن جوہر کا شو کے دوران وکی کوشل سے شادی پر نہ بلانے پر گِلہ کیا گیا۔

کرَن جوہر کا کہنا تھا کہ شادی سے کچھ دن قبل ہی صرف کال کر کے میں نے آپ کی پریم کہانی کا سارا کریڈٹ اپنے نام کر لیا تھا۔ 

کرَن جوہر نے انکشاف کیا کہ یہ کال میں نے اور عالیہ بھٹ نے مل کر کی تھی، ہم ساتھ میں بیٹھے تھے اور سوچ رہے تھے کہ اپنے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کے لیے کسے بلایا جائے، سو ہم نے وکی کوشل کو کال کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور عالیہ بھٹ کترینہ کو تو کافی عرصے سے جانتے تھے مگر وکی کوشل کو ہم نے بطور اداکار کافی عرصے بعد جانا تھا۔

کرَن جوہر کا بتانا تھا کہ کترینہ اور وکی کی شادی نے ہمیں بہت جذباتی اور خوش کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم  ’رازی‘ میں وکی کوشل کے ساتھ کام کر چی ہیں جبکہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ کاروبار میں شریک ہونے سمیت اُن کی جم پارٹنر بھی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

لوگوں کی کامیابی کو دل پر نہیں لیتا، اپنی دنیا میں مگن رہتا ہوں، سنیل شیٹی

بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار سنیل شیٹی جو کہ گزشتہ 31 برس سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *