لودھراں (ویب ڈیسک) اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں نے مبینہ طورپرحملہ کر دیا اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں،پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے پولیس وردیاں پھاڑ کر ایک کانسٹیبل کی انگلی جبکہ دوسرے کا دانت توڑ دیا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم ہیبت خان کی گرفتاری کے لیے کونڈی میں ایک ٹیوب ویل پر چھاپہ مار کر اسے قابو کر لیا گیا تاہم اسی دوران ٹیوب ویل کے کمرے میں چھپے ملزم کے 19 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لیے اور اشتہاری ملزم کو چھڑا کر بھی لے گئے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔