کلر کہار میں آبشار میں نہاتے نوجوان چٹانوں سے ٹکرا گئے ، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

کلر کہار میں آبشار میں نہاتے نوجوان چٹانوں سے ٹکرا گئے ، اتنی ہلاکتیں کہ آپ …

کلرکہار(ویب ڈیسک) سیاحتی مرکز نیلہ واہن میں قدرتی آبشار میں نہاتے ہوئے لاہور سے آئے تین  نوجوان ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، مقامی افراد کے مطابق چھ  افراد آبشار میں نہاتے ہوئے چٹانوں سے ٹکرا گئےجن میں سے تین جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان لاہور سے تفریح کی غرض سے کلر کہار کے خوبصورت سیاحتی مقام نیلا واہن آئے تھے، تاہم بدقسمتی سے آبشار کے تیز رفتار پانی کی زد میں آکر پھسل گئے اور چٹانوں سے ٹکرانے کے باعث موت کی وادی میں چلے گئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت عثمان، بلال اور ذولفقار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نیلا واہن کلرکہار سے 25 کلومیٹر آگے خوشاب روڈ پر بہت خوبصورت چشمہ ہے، جو وادی کے بیچوں بیچ واقع ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابچکوال




Source link

About Daily Multan

Check Also

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیرِ اہتمام کانفرنس ، دوسرے سیشن میں قومی صحت کارڈ پر تبادلہ خیال

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیرِ اہتمام کانفرنس ، دوسرے سیشن میں قومی صحت … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.