کلی پال پر چاقو اور لاٹھیوں سے حملہ ،5 ٹانکے آئے


انٹرنیٹ کی دنیا کا مشہور نام کلی پال پر 5 افراد نے چاقو اور لاٹھیوں سے خوفناک حملہ کیا ہے۔

تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے کلی پال اور اُن کی بہن نیما بھارتی فلموں کے گانوں اور ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہیں، یہی ان کی وجہ شہرت ہے۔

کلی پال نے خود پر حملے کی اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان پر چاقو سے حملہ کیا اور لاٹھیوں سے اُن کی پٹائی کی۔

انہوں نے حملے سے متعلق اپنی درد ناک کہانی لکھی ،جس میں بتایا گیا کہ 5 افراد نے اُن پر حملہ کیا، انہیں 5 ٹانکے لگے ہیں۔

کلی پال نے مزید بتایا کہ میں نے حملہ آوروں سے مقابلہ کرنے کی کوشش کی، میرے دائیں ہاتھ میں چاقو لگا، جس میں ٹانکے لگے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے خود پر وار ہونے کے بعد مقابلہ کیا ،جس کے بعد حملہ آور بھاگ گئے،فی الحال میں زخمی ہوں اور دعاؤں کا طلب گار ہوں۔

کلی پال 3اعشاریہ 5 ملین فالوورز کے ساتھ ٹک ٹاک اسٹار ہیں،ان کے انسٹاگرام فالوورز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

وہ ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ بھارتی فلمیں دیکھ کر وہ بڑے ہوئے ہیں، میں کبھی بھارت نہیں گیا، تاہم تصوراتی طور پر کئی برس بمبئی میں گزار چکا ہوں۔

کچھ عرصے قبل کنگنا رناوت نے خود پر فلمائے گئے گانے پر کلی پال کی لپسنگ دیکھی تو وہ داد دیے بغیر نہ رہ سکی تھیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

افریقی بہن بھائیوں کی ’بے شرم رنگ‘ کی ویڈیو وائرل

کولاج فوٹو اسکرین گریب  افریقی ملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں کی سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *