کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی طبیعت ناساز


مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر شادی کے بعد بیمار پڑگئے۔

کنول آفتاب نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی طبیعت ناساز

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کی اور اُن کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کے منتظر ہیں۔‘

کنول آفتاب نے مزید کہا کہ ’ہماری جلد صحتیابی کے لیے بہت ساری دُعائیں کریں۔‘

واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا جبکہ حال ہی میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

گرل فرینڈ کو بوسہ دینے پر گرفتار ہوچکا ہوں، ناگا چیتنیا

حال ہی میں بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے جنوبی بھارتی اداکار ناگا چیتنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.