کوئٹہ: ٹرک کے قریب خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی، جبکہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آ گئی، جس میں سوار 1 خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

تصاویر بشکریہ ٹوئٹر

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 1 بچہ اور 1 اہلکار شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس موقع پر موجود ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پاکستان کی یو اے ای کو 5 اداروں کے شیئرز بیچنے کی پیشکش

پشاور کی مسجد میں شہید 2 اہلکاروں کی مثالی دوستی، ہمیشہ ساتھ نبھایا پشاور پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *