کھاد نایاب کسان لمبی لائنیں لگا کر بلیک میں خریدنے پر مجبور

کھاد نایاب، کسان لمبی لائنیں لگا کر بلیک میں خریدنے پر مجبور

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے اضلاع میں کھاد نایاب ہوگئی جس کے باعث کسان لمبی لائنیں لگا کر بلیک میں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رحیم یار خان، صادق آباد، لیاقت پور اور خان پور میں کھاد نایاب ہوچکی ہے اور کسانوں کو گندم کی فصل اگانے کیلئے دستیاب نہیں ہو رہی۔ اس کے علاوہ ضلع راجن پور میں بھی کھاد کی بلیک میں فروخت جاری ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ صبح سے لائنوں میں لگتے ہیں اور بڑی مشکل سے بلیک میں دو بوری کھاد ملتی ہے ۔ یوریا کھاد کو 500 روپے تک بلیک کرکے 2300 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

کسان پاکستانعلاقائیپنجابراجن پوررحیم یارخان




Source link

About Daily Multan

Check Also

جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر

جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر لاہور (ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published.