کھاد و آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت مانیٹرنگ جار ی ہے: ڈپٹی کمشنر ملتان

کھاد و آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت مانیٹرنگ جار ی ہے: ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے  کھاد و آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔کسی بھی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک شجاع آباد تحصیل کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہر وٹو نے کھاد اور آٹے کے سیل پوائنٹس کا ریکارڈ و سپلائی بھی چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے  عوام کی سہولت کیلئے کھاد و آٹے کی سپلائی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کھاد سنٹرز ہر پٹواری موقع پر لینڈ ریکارڈ چیکنگ کرکے کھاد جاری کرینگے اور ایک ایکٹر پر مقررہ حد تک ہی کھاد ایشو کی جائے گی۔طاہر وٹو نے واضح کیا کہ شجاع آباد سمیت ضلع بھر میں کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے اور فرٹیلائزرز کمپنیوں کی جانب سے بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سستے آٹے کے سیل پوائنٹس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔حکومتی اقدامات کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائیں گے۔قبل ازیں 

ڈپٹی کمشنر نے شہر کے خارجی راستوں پر ناکے بھی چیک کئے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کے دورے کے دوران جلالپور پیر والہ میں صحت کی سہولیات کی انسپکشن بھی کی اور 

ٹی ایچ کیو ہسپتال جلالپور پیر والا اور شجاع آباد میں مریضوں سے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور طارق محمود دھریوال نے طبی سہولیات پر بریفننگ بھی دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صحت کی سہولیات مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی دی۔

مزید :

علاقائیپنجابملتان

window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));


Source link

About Daily Multan

Check Also

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.