کیا تعلیمی   ادارے دوبارہ بند ہونے والے ہیں؟ شفقت محمود کا اہم بیان آگیا

کیا تعلیمی   ادارے دوبارہ بند ہونے والے ہیں؟ شفقت محمود کا اہم بیان آگیا

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں لیکن حالات زیادہ خراب ہوئے تو پھر کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اب تک سکولوں کی بندش کے حوالے سے جتنے بھی فیصلے کیے گئے ہیں وہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس  میں کیے گئے ہیں۔ اگر حالات ٹھیک رہے تو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر صوبے کے حالات مختلف ہیں، عمومی طور پر اگر حالات بہت زیادہ خراب نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو بند کرنے پڑیں گے لیکن ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ ہوں۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، کونسے شہر متاثر ہوسکتے ہیں؟ جانئے

بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.