لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کردی گئی ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر 2020 میں ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔
لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر اورعمران خالد بٹ کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد کردی اور شہادت اور استغاثہ کے گواہان کو 20 جون کو طلب کر لیا۔
دوسری جانب عدالت نے انتشار انگریز تقاریر اور مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کارسر کار میں مداخلت کے مقدمے میں بھی کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 10 جون کو مقدمے کے گواہوں کو طلب کیا ہے۔